وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کی ملاقات، احساس راشن پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال

Usman_Bazdar_Sania_Nishtar

 احساس راشن پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام، غریب طبقے کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا:عثمان بزدار

مستحق خاندانوں کو آٹے، کوکنگ آئل اور دالوں پر سبسڈی دی جائے گی، پروگرام کے تحت کریانہ دکانوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا

کمزور افراد کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری، احساس راشن پروگرام کو خود لیڈ کرونگا، کامیابی کیلئے پنجاب حکومت ہرممکن تعاون کریگی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے احساس پروگرام کی کامیابی میں پہلے بھی موثر کردار ادا کیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں:ثانیہ نشتر

لاہور25 نومبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سوشل پرو ٹیکشن ثانیہ نشتر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور احساس راشن پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس راشن پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے اور اس پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانو ں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔مستحق خاندانوں کو آٹے، کوکنگ آئل اور دالوں پر سبسڈی ملے گی۔پنجاب میں اس پروگرام کے تحت کریانہ دکانوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور انتظامی افسران کو احساس راشن پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ احساس راشن پروگرام کو پنجاب میں خود لیڈ کروں گا اور اس پروگرام کی کامیابی کیلئے پنجاب حکومت ہرممکن تعاون کرے گی۔ احسا س راشن پروگرام سے غریب طبقے کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کمزور افراد کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر تحصیل میں ون ونڈو سینٹرز کھولنا چاہتے ہیں۔آپ نے احساس پروگرام کی کامیابی میں پہلے بھی مؤثر کردار ادا کیا۔پنجاب حکومت کی معاونت پر آپ کے شکرگزار ہیں۔احساس راشن پروگرام کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل بینک آف پاکستان عارف عثمانی، سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ڈیجیٹل بینکنگ محمد ہمایوں سجاد، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید یاور عباس بخاری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز خزانہ، صنعت و سوشل ویلفیئر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔