محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں ایڈہاک بھرتیوں کیلئے رشوت کی شکایات،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایکشن،سیکشن افسر محمد شفیق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
لاہور25 نومبر:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ایڈہاک بھرتیوں کیلئے رشوت لینے کی شکایات پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر رشوت لینے کی شکایات پر سیکشن افسر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد شفیق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سیکشن افسر محمد شفیق کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری سپشیلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے اس ضمن میں حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپٹ افسران کی پنجاب میں کوئی گنجائش نہیں۔جہاں بھی کوئی شکایت سامنے آئی، ہمیشہ سخت ایکشن لیا ہے۔