ترقیاتی منصوبوں میں مالیاتی ڈسپلن سے کروڑو ں روپے بچائے ہیں،وزیر اعلی عثمان بزدار سے آڈیٹر جنرل محمد اجمل گوندل کی ملاقات
ترقیاتی منصوبوں میں اعلی معیار اورفنڈز کے بروقت استعمال کویقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کانظام متعارف کرایا ہے:عثمان بزدار
لاہور24نومبر:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے ملاقات کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مالیاتی امور میں شفافیت حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے – ترقیاتی منصوبوں میں مالیاتی ڈسپلن نافذ کرنے سے کروڑو ں روپے بچائے ہیں -پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا -مالیاتی امور میں پنجاب حکومت کی شفافیت دوسرے صوبوں کے لئے قابل تقلید ہے -صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ پیش کرنے کا اعزاز پی ٹی آئی حکومت کو حاصل ہے -فنڈز کے بروقت اور صحیح استعمال کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں -ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار اور فنڈز کے بروقت استعمال کویقینی بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کانظام متعارف کرایا ہے-