وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی سینیٹ سے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری پر ورکنگ جرنلسٹس کو مبارکباد

Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔19نومبر: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سینیٹ سے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری پر ورکنگ جرنلسٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل سے عامل صحافیوں کو پہلی بار ایسے حقوق حاصل ہوں گے جو صرف انتہائی ترقی یافتہ معاشروں میں صحافیوں کو حاصل ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ قانون عمران خان حکومت کی صحافتی آزادیوں سے وابستگی کا اظہار ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری نے میری درخواست پر اس آئیڈیا کو عملی شکل دینے میں بہت کام کیا، اس قانون پر عمل درآمد صحافیوں اور ان کے کام کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی زندگیوں میں تبدیلیاں لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔