وزیراعظم عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک اور انقلابی قدم، اب تارکین وطن، آن لائن ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی حاصل کرسکتے ہیں، وزیر مملکت فرخ حبیب کا ٹویٹ

Farrukh Habib

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک اور انقلابی قدم، اب تارکین وطن آن لائن ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی حاصل کرسکتے ہیں۔ فرخ حبیب نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اب بیرون ملک پاکستانیوں کو ہائی کمیشن کےچکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی- انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آن لائن ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی حاصل کرسکتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اس ضمن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین نادرا اور ان کی ٹیم کا کردار قابل تحسین ہے۔