”سکھ برادری کو پنجاب آمد پر”جی آیاں نوں“کہتے ہیں“،وزیراعلیٰ کیسکھ برادری کوباباگرونانک جی کے552ویں جنم دن پر مبارکباد
بابا گورونانک کا جنم دن سکھ برادری کیلئے خوشیوں بھرا تہوار ہے،بابا گورونانک نے امن و آتشی، اخوت، بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا
لاہور18نومبر:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سکھ برادری کوباباگرونانک جی کے552ویں جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گورونانک کا جنم دن سکھ برادری کیلئے خوشیوں بھرا تہوار ہے – سکھ برادری کو پنجاب آمد پر”جی آیاں نوں“کہتے ہیں – ہر سال سکھ برادری کی مہمان نوازی کر کے دلی خوشی ہوتی ہے۔ پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو بابا گو رونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے،یگانگت اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔بابا گورونانک نے امن و آتشی، اخوت، بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا- بابا گرو نانک مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔کرتار پور رہداری کا قیام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخی کارنامہ اورسکھ برادری کیلئے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری بننے سے سکھ برادری کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ سکھ برادری کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ سکھ برادری سمیت اقلیتوں کی فلاح وبہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔