آئی ایس آئی کی سربراہی سے سبک دوش ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی صدر مملکت سے الوداعی ملاقات
اسلام آباد (نوائے احمد پور شرقیہ رپورٹ/ بدھ، 17 نومبر 2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران صدر مملکت نے ملکی سیکورٹی کے لیے بطور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں 2019ء میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔