پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا، خوش فہمی کا شکار اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھر گیا:عثمان بزدار

CM Punjab

اپوزیشن کا غیر جمہوری اور غیر اخلاقی رویہ افسوسناک رہا، دعوے کرنے والے شکست پر اجلاس سے راہ فرار اختیار کر گئے

اپوزیشن کی جانب سے قانون سازی کی مخالفت ”چور مچائے شور“ کے مترادف ہے،ای وی ایم ووٹنگ سے پاکستان میں شفاف الیکشن کی راہ ہموار ہوگی

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دے کر تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے،اپوزیشن کو اب اپنا منفی رویہ ترک کردینا چاہیے

لاہور17نومبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خوش فہمی کا شکار اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔اپوزیشن کا غیر جمہوری اور غیر اخلاقی رویہ افسوسناک رہا- دعوے کرنے والے شکست پر اجلاس سے راہ فرار اختیار کر گئے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخ ساز قانون سازی ہوئی۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں – الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل پاس ہونا خوش آئند ہے اوراس بل کے پاس ہونے سے انتخابات میں شفافیت آئے گی اور نتائج پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن شفاف انتخابات نہیں چاہتی۔اپوزیشن کی جانب سے قانون سازی کی مخالفت ”چور مچائے شور“ کے مترادف ہے۔ای وی ایم ووٹنگ سے پاکستان میں شفاف الیکشن کی راہ ہموار ہوگی۔الیکشن کے سوفیصد درست نتائج اخذ ہوں گے جو عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دے کر تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں – اپوزیشن کو اب اپنا منفی رویہ ترک کردینا چاہیے –