محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب ضلع بہاو ل پور کے زیر اہتمام چک نمبر 49 ڈی بی تحصیل یزمان میں کبڈی میچ کا انعقاد
بہاول پور: 28/دسمبر محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب ضلع بہاو ل پور کے زیر اہتمام چک نمبر 49ڈی بی تحصیل یزمان میں کبڈی میچ شیر پنجاب کبڈی کلب اور عنصر کبڈی کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاول پور رانا محمد عمران اور ڈپٹی ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر (سی اینڈ ٹی)میاں محمد ادریس میچ کے مہمانان خصوصی تھے۔ دونوں ٹیموں نے بھر پور کھیل کا مظاہرہ کیا اور شیر پنجاب کبڈی کلب کی ٹیم نے ایک پوائنٹ کے ساتھ جیت اپنے نام کرلی۔ اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ میچ کے اختتام پر رانا محمد عمران ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاول پور نے جیتنے والی ٹیم اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم میں ٹرافی او ر انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر رانا محمد عمران نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی اس طرح کے پروگرام کرا تا رہے گا جن کا مقصد نوجواں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ محکمہ بہبود آبادی اس طرح اپنے پیغام کو باآسانی لوگوں تک پہنچا سکتا ہے۔ آخر میں میاں محمد ادریس ڈپٹی ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سی اینڈ ٹی بہاول پور نے کبڈی کھلاڑیوں کا اور شرکا ء میچ کا شکریہ ادا کیا۔